ستم زدہ مسلمانوں کو قانونی امداد

   

بنگلورو : پاپولر فرنٹ آف انڈیا مسلم برادری کے ان افراد کیلئے قانونی لڑائی لڑے گا جو ہندو کارکنوں اور پولیس پرسونل کی حالیہ کارروائیوں میں ظلم کا شکار ہوئے ہیں۔ رام نومی کے موقع پر بنگلورو میں کئی جگہ گڑبڑ ہوئی۔ فرنٹ کے نیشنل جنرل سکریٹری انیس احمد نے جمعہ کو بتایا کہ پی ایف آئی لیگل سیل تمام ریاستوں میں بالخصوص بی جے پی حکمرانی والی ریاستوں میں مظلومین سے رابطہ قائم کررہے ہیں۔ راجستھان میں عمل شروع ہوچکا اور مدھیہ پردیش میں فرنٹ کے لیگل کونسل اپنا کام جلد شروع کریں گے۔