ستہ شوال میں فرض روزہ کی قضاء

   

سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ رمضان شریف میں اگر زید کی طبیعت اچانک بگڑ جائے اور اس کی وجہ سے ایک یا کچھ روزے قضاء ہوجائے‘ جبکہ زید ہرسال ستہ شوال کے روزے رکھتا ہے، اگر ان چھ روزوں میں رمضان کے روزہ کی قضاء کی نیت کرلی جائے تو کیا قضاء روزہ اور ستہ شوال ادا ہوجاتے ہیں یا نہیں ۔
جواب : رمضان کے روزہ کی قضاء فرض ہے اور ستہ شوال کا روزہ سنت ہے ۔ لہذا اگر کوئی شخص رمضان کی قضاء اور ستہ شوال کے سنت روزہ کی نیت سے ایک روزہ رکھنا چاہئے ‘ تو شرعاً وہ روزہ قضاء کا ہو گا ۔ستہ شوال کانہیں ۔ فتاوی عالمگیری جلد اول ص ۱۹۷ میں ہے ’’ و اذا نوی قضاء بعض رمضان والتطوع یقع عن رمضان فی قول ابی یوسف رحمہ اللہ تعالیٰ و ھو روایۃ عن ابی حنیفۃ رحمہ اللہ کذا فی الذخیرۃ ‘‘۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم