سخت خاتون پولیس عہدیدار کی قیادت میں ہوگی انناؤ تحقیقات

,

   

وہ پہلی ویمن ائی پی ایس افیسر تھی جس کو سپریڈیٹ پولیس (ایس ایس پی) رانچی بنایاگیاتھا‘ جو جھارکھنڈ کی درالحکومت ہے۔

حیدرآباد۔ سمپت مینا 1994کے ائی پی ایس بیاچ کی جھارکھنڈ کیڈر کی‘ اب حساس انناؤ عصمت ریزی کیس کے اعلی سطحی جانچ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

ایم ایس مینا جو فی الحال سی بی ائی لکھنو زون کی جوائنٹ ڈائرکٹر ہیں‘ او روہ خواتین کے مسائل او رانسانی حقوق کی سختی کے ساتھ وکالت کرتی ہیں بچوں کے اغوا کے گروپ میدان میں انہوں نے قابل ستائش کام کیاہے۔

وہ پہلی ویمن ائی پی ایس افیسر تھی جس کو سپریڈیٹ پولیس (ایس ایس پی) رانچی بنایاگیاتھا‘ جو جھارکھنڈ کی درالحکومت ہے۔

جیسا کہ جمعرات کے روز سی بی ائی کو سپریم کورٹ نے معاملہ کی تحقیقات اندرون 45دن مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے‘ محترمہ مینا وقت کے برخلاف تحقیقات مکمل کرنے کے لئے دوڑ رہی ہیں۔

اسکی وجہہ سے لوگوں میں کافی غم وغصہ دیکھا جارہا ہے کیونکہ نوجوان لڑکی اور اس کے گھر والوں کو ڈرانے کی کوشش کے طور پر اس کو دیکھا جارہا ہے۔

ذرائع نے مذکورہ نیوز پیپر سے کہا ہے کہ محترمہ مینا کا ’’اپریشن مسکان“ کی شروعات میں کلیدی رول ہے۔

یہ وہ کام ہے جس کی شروعات ہوم منسٹری نے کی ہے تاکہ گمشدہ بچوں کی بازآبادکاری اس کے ذریعہ کی جائے۔

ائی جی (ارگنائزڈ کرائم)‘ سی ائی ڈی جھارکھنڈ میں‘ کی نگرانی میں 700بچوں کو ان کے بچاکر ان کے والدین کے حوالے کیاگیاہے۔

ایک سینئر ائی پی ایس افیسر نے کہاکہ ”حالانکہ اپریشن مسکان کا ایک قومی سطح کا پروگرام ہے‘ محترمہ مینا کی کوششوں کے سبب جھارکھنڈ میں یہ بڑے پیمانے پر کیاجارہا ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ جھارکھنڈ وہ ریاست ہے جہاں پر اس کی شروعات سب سے پہلے کی گئی ہے“۔

دہلی یونیورسٹی سے تاریخ میں ایک پوسٹ گریجویٹ محترمہ مینا جھارکھنڈ میں بچہ دوست پولیس کی علامتی شروعات کی ہے‘ اور ریاست کے ماؤسٹوں سے متاثر اضلاعوں میں بھی انہوں نے کام کیاہے۔

ایس پی دھن باد‘ رانچی‘ دیوگھر‘ اور جامترا رہیں ہیں۔ ایس ایس پی کے طور پر رانچی متعین کی جانے والی پہلی خاتون ائی پی ایس افیسربھی ہیں۔سال2002میں بہترین پولیس خدمات کے لئے انہیں چیف منسٹر میڈل ایوارڈ سے بھی نوازا گیاہے۔

اپنے باصلاحیات خدمات پر سال2013میں انہیں صدر جمہوریہ کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔

لکھنو زون میں سی بی ائی جوائنٹ ڈائرکٹر کے طور پر متعین کئے جانے سے قبل محترمہ مینا بی پی آر اینڈ ڈی‘ نئی دہلی میں ائی کے طور پر تعینات کی گئی تھی‘ جہاں پر وہ بچوں کے اغوا کے معاملات پر اپنا کام جاری رکھے ہوئے تھیں