سداسیوپیٹ میں چیف منسٹر امدادی چیکس کی تقسیم

   

سداسواپیٹ :سداسیوپیٹ میں واقع اپنے کیمپ آفس پر سابق اراکین اسمبلی چنتا پر بھا کر نے حلقہ سنگار یڈی سے تعلق رکھنے والے 52 خاندانوں میں 24 لاکھ روپیہ کے سی ایم ریلیف فنڈ کے چیکس تقسیم کیے۔جس میں شہر سداسوپیٹ سے تعلق رکھنے والے تیرہ اور سداسیو پیٹ منڈل سے تعلق رکھنے والے تیرہ اور شہر سنگاریڈی سے تعلق رکھنے والے 4 اور منڈل سنگار یڈی سے تعلق رکھنے والے 5 , کونڈا پور منڈل سے تعلق رکھنے والے 4 , کندی منڈل سے تعلق رکھنے والے 6 ، اور دیگر 7 افراد خاندان موجود ہے۔ اس موقع پر سابق اراکین اسمبلی چنتا پر بھاکر نے کہا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھر راو ریاست کی غریب عوام کی صحت کیلئے میڈیکل کالج قائم کرتے ہوئے موجودہ سرکاری دواخانوں کی حالت بھی بہتر کر رہے ہیں۔اور ریاست کے جو غریب عوام سرکاری دواخانوں کے علاوہ پرائیویٹ دواخانوں میں علاج کروا رہی ہے ان کو سی ایم ریلیف فنڈ کے ذریعہ مدد کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد شہر سنگا ریڈی میں میڈیکل کالج کا افتتاح عمل میں آئے گا۔اس موقع پر اراکین بلدیہ محمد سمیع الدین ، مبین محی الدین ، چنتا گھوپال ، وشواناتھن ، وی ریشم کے علاوہ کئی ٹی آر ایس پارٹی قائدین موجود تھے۔