سدا سیوا پیٹ میں کل مسجد افشاں کا افتتاح

   

سداسیو پیٹ ۔28 فبروری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) الحاج محمد حاجی علی معتمد انتظامی کمیٹی مسجد افشاں کے بموجب شہر سداسواپیٹ کے محلہ فیاض نگر میں بتاریخ یکم مارچ 2024 بروز جمعہ مسجد افشاں کے نام سے ایک خوبصورت مسجد تعمیر کی گئی جس کا افتتاح بدست ڈاکٹر محمد خالد مبشر الظفر امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ کے ہاتھوں انجام دیا جائے گا۔ اس افتتاح میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانا مفتی اسلم سلطان قاسمی صدر جمعیت علماء ہند ضلع سنگاریڈی ، اطہر محی الدین شاہد ناظم ضلع سنگاریڈی ، سید سلیم امیر مقامی تبلیغی جماعت شرکت کریں گے۔ اس موقع پر مسجد کے تعمیری کام کا تعاون کرنے والے الحاج محمد عبدالواجد مالک نائب ڈیویلپرز اور الحاج جناب اشفاق حسین صدر انتظامی کمیٹی امیر مقامی جماعت اسلامی ہند انتظامی کمیٹی کے علاوہ تمام کے ذمہ دار نے برادران اسلام سے وقت مقررہ پر مع دوست احباب شرکت فرما کر اکابرین کے خطابات سے استفادہ کرنے کی اپیل کی۔ نماز جمعہ ٹھیک 1:30 پر ادا کی جائے گی۔ تمام شرکاء کے لیے بعد نماز جمعہ ظہرانہ کا نظم رکھا گیا ہے۔