سدی پیٹ سے مغویہ کمسن لڑکے کو پولیس نے آزاد کرالیا

   

15 لاکھ تاوان کا مطالبہ، تین افراد گرفتار، ٹاسک فورس پولیس کی کارروائی
حیدرآباد۔/20 اپریل، ( سیاست نیوز) سدی پیٹ ضلع سے مغویہ کمسن لڑکے کو ٹاسک فورس پولیس نے آزاد کرالیا اور تین اغواء کاروں کو گرفتار کرلیا جنہوں نے بچہ کا اغواء کرنے کے بعد 15 لاکھ تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ کمشنر ٹاسک فورس ایسٹ زون پولیس نے مرکوک پولیس سدی پیٹ کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں مغویہ 7 سالہ توحید عالم کو اغوا کاروں کے چنگل سے آزاد کروالیا۔ پولیس نے اس کارروائی میں 18 سالہ چندن کمار متوطن جھارکھنڈ، 21 سالہ انوپ چودھری متوطن بہار اور 18 سالہ میگھناتھ کرماکر متوطن آسام کو گرفتار کرلیا۔ 19 اپریل کو 7 سالہ توحید عالم جو کرکا پٹلہ مرکوک سدی پیٹ متوطن بہار کے ساکن برز عالم کا بیٹا ہے کو اسکول جانے کے دوران چاکلیٹ دینے کے بہانے بلا کر اس کا اغوا کرلیا تھا اور 15 لاکھ تاوان کا مطالبہ کیا ۔ بچہ کے والد کی شکایت پر سدی پیٹ کمشنریٹ کی چوکسی کے بعد ایسٹ زون ٹاسک فورس پویس نے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن سے اغواء کاروں کو گرفتار کرلیا اور بچہ کو آزاد کروالیا۔ع