سدی پیٹ ضلع میں کار کنویں میں گرنے سے چار افراد بشمول دو بچے ہلاک

   

حیدرآباد 20 اگست (سیاست نیوز) سدی پیٹ ضلع کے دباک منڈل کے اپناپلی گاؤں میں چہارشنبہ کی رات ایک کار ایک کنویں میں گرگئی جس کے نتیجہ میں دو بچوں سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ دنڈوگولا راجو 30 سالہ، اس کی بیوی 25 سالہ بھاگیہ اور ان کے چار سالہ بیٹا نیہانش اور 2 سالہ بیٹی سنویکا کار میں سدی پیٹ سے دباک منڈل کے بلونت پور گاؤں جارہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس فوراً مقام پر پہنچ گئی اور فائر فائٹرس کی مدد حاصل کرتے ہوئے ارتھ ریمور کا استعمال کرتے ہوئے چاروں کی لاشوں کو کنویں سے باہر نکالا اور ان کی لاشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم دباک کے سرکاری دواخانہ میں منتقل کرتے ہوئے پولیس نے مقدمہد رج کرلیا۔ (ش؍V)