سدی پیٹ میں حج تربیتی اجتماع و ٹیکہ اندازی

   

سدی پیٹ۔ 4؍مئی:(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حج سوسائٹی ضلع سدی پیٹ کے زیر اہتمام آخری تربیتی و ٹیکہ کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فاروق حسین سابق ایم ایل سی نے عازمین حج کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ اللہ کے گھر کے مہمان ہیں کعبہ پر گرنے والی پہلی نظر دعاؤں کی قبولیت کا وقت ہوتا ہے آپ عازمین بارگاہ رب عزت میں قوم و ملت کی سر بلندی کیلئے دعائیں کریں ونیز ملک کے موجودہ حالات کی بہتری کی خاطر خصوصی دعائیں فرمائیں۔ اس موقع پر مفتی عبدالسلام قاسمی و مفتی مظہر قاسمی نے عازمین کو فرائض حج و عمرہ کا درس دیا ونیز مناسک حج سے واقف کروایا۔ محمد فخر الدین نے جلسہ کی کاروائی انجام دی، عبدالصبور، فرید، شاہد ودیگر نے مہمانوں کا استقبال کیا۔