سدی پیٹ میں مری چناریڈی انسانی وسائل و ترقی کا علاقائی مرکز

   


سرکاری ملازمین اور طلبہ کے لیے معاون ، ہریش راؤ کا دعویٰ
حیدرآباد :۔ ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے سدی پیٹ کے گورنمنٹ ڈگری کالج میں ڈاکٹر مری چناریڈی انسانی وسائل ترقیاتی مرکز کے علاقائی سنٹر کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر سنٹر کے ڈائرکٹر جنرل ہری پرت سنگھ ، ضلع پریشد صدر نشین روجا رادھا کرشنا شرما رکن قانون ساز کونسل رگھوتم ریڈی ، ریاستی محکمہ تکنیکی تعلیم کے کمشنر نوین متل ، کلکٹر وینکٹ رام ریڈی کے علاوہ دوسرے موجود تھے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر فینانس نے کہا کہ اضلاع کی تنظیم جدید کے بعد پہلی مرتبہ سدی پیٹ میں ( ایم سی آر ایچ آر ڈی ) کا علاقائی مرکز قائم کرتے ہوئے انہیں بہت زیادہ خوشی ہورہی ہے ۔ سرکاری ملازمین اور طلبہ کو فائدہ پہونچانے کے لیے یہ سنٹر بہت زیادہ معاون و مددگار ثابت ہوگا ۔ عوامی مسائل کی یکسوئی اور بہتر و معیاری خدمات فراہم کرنے کے معاملے میں یہ سنٹر سرکاری ملازمین کو معاون و مددگار ثابت ہوگا ۔ اس سنٹر میں منتخب عوامی نمائندوں کو تربیت فراہم کرنے کے تمام مواقع دستیاب ہیں ۔۔