سدی پیٹ۔21 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سی ایچ دھنراج نے منگل کو ککنورپلی منڈل کے پرائمری ہیلتھ سینٹر کا اچانک دورہ کیا اور عوام کو فراہم کی جانے والی طبی خدمات اور قومی صحت کے پروگراموں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ برسات کے موسم میں موسمی بیماریوں کے پھیلنے کا امکان ہے، اس لیے دیہاتوں میں لوگوں میں وسیع آگاہی پیدا کی جائے۔