سیاست کی رپورٹ کے بعد وقف بورڈ کی کارروائی
حیدرآباد۔ 31 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ کے جسٹس پی نوین راؤ نے سدی پیٹ ضلع کے جگدیو پور منڈل میں اوقافی اراضی سے متعلق وقف بورڈ کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے حکم التواء جاری کیا ہے۔ وقف ٹریبیونل نے 24 مارچ 2022 کو وقف بورڈ کے موقف کی سماعت کے بغیر ہی یکطرفہ فیصلہ صادر کیا تھا۔ اس فیصلے کو ہائی کورٹ نے چیلنج کرتے ہوئے وقف ٹریبیونل کے احکامات کو کالعدم قرار دینے کی درخواست کی گئی۔ جسٹس پی نوین راؤ نے درخواست نظرثانی کو قبول کرتے ہوئے حکم التواء جاری کیا اور اراضی کا موجودہ موقف برقرار رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ فریقین کو نوٹس جاری کی۔ واضح رہے کہ جگدیو پور منڈل کے علی رضا پیٹ گاؤں میں اوقافی اراضی کو زرعی اراضی کے طور پر فروخت کردیا گیا تھا۔ مقامی افراد نے اس معاملہ کو روزنامہ سیاست سے رجوع کیا تھا اور سیاست میں رپورٹ کی اشاعت کے بعد وقف بورڈ نے اس معاملہ پر ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا۔ غیر مجاز قابضین نے وقف ٹریبیونل سے احکامات حاصل کرلئے تھے۔ قابضین کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی گئی۔ ر