ممبئی : نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر اور سینئر لیڈر شردپوار نے آج کہاکہ اقلیتیں ہمارے ملک کا اہم حصہ ہیں اور اُن کے مفادات کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے ۔ شردپوار نے ان خیالات کا اظہار مشہور رہنما سراج مہدی کو اقلیتی شعبہ کی ذمہ داری سونپتے ہوئے کہی ۔انہوں نے سراج مہدی کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ انہیں امید ہے کہ سراج مہدی اپنے تجربے کا بھر پور استعمال کرکے پارٹی کے فلاح وبہبود مکے لئے کام کریں گے ۔اس موقع پر مہاراشٹرا اقلیتی کمیشن کے سابق چیئرمین نسیم صدیقی بھی موجود تھے ۔شردپوار نے سراج مہدی کو اُن کی تقرری کا مکتوب پیش کیا۔انہوں نے کہاکہ ہم سبھی راشٹرا وادی پورے معاشرے کی۔لڑائی۔لڑیں گے ۔