سرد جنگ ، نہ ہی گرم ۔ چینی صدر کا ریمارک

,

   

بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے منگل کو ویڈیو لنک کے ذریعہ خطاب میں کہا کہ چین کا کسی بھی ملک کے ساتھ لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ وہ نہ سرد جنگ چاہتا ہے اور نہ ہی گرم! انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان معمولی اختلافات ضرور رہیں گے اور تنازعات کو ہم بات چیت اور مذاکرات کے ذریعہ حل کریں گے۔ ہم صرف ہماری ترقی نہیں چاہیں گے اور نہ ہی دوسروں کو زَک پہنچانے کی کوشش کریں گے۔