الور: راجستھان کے الور ضلع میں واقع سرِسکا سینکچری میں جنگلی حیات کی آزادانہ نقل و حرکت میں کوئی رکاوٹ نہ آنے کو یقینی بنانے کے لیے اب سرِسکا میں 22 کلومیٹر طویل ایلیویٹڈ روڈ تعمیر کی جائے گی۔سرسکا سینکچری کے علاقائی ڈائریکٹر آر این مینا نے کہا کہ اس کی ڈی پی آر کو منظوری دے دی گئی ہے ۔ توقع ہے کہ چھ ماہ میں اس پر کام شروع ہو جائے گا۔ یہ سڑک نیشنل ہائی وے اتھارٹی تعمیر کرے گی۔ اس کے لیے 2500 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے ۔ یہ سڑک نٹنی کا بارا سے تھانہ غازی تک بنائی جائے گی۔ مینا نے کہا کہ اس سڑک کی ڈی پی آر کو منظوری مل گئی ہے اور جلد ہی اس پر کام شروع ہو جائے گا۔ اس سڑک کی تعمیر سے سرسکا کے جنگلی جانوروں کو آزادانہ نقل و حرکت میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔ اس سے قبل رات کے اوقات میں جنگلی حیات کی نقل و حرکت میں دشواری پیش آتی تھی کیونکہ چھوٹے جنگلی جانور کئی بار گاڑیوں کی زد میں آکر ان کی جان چلی جاتی ہے ۔ ٹائیگر اور پینتھر بھی گاڑیوں کے حادثات کا شکار ہو چکے ہیں۔