سرفراز احمد فاسٹ بولر محمد حسنین کی رفتار سے متاثر

   

کراچی۔20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان سوپر لیگ 4 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت کرنے والے پاکستانی کپتان سرفراز احمد بھی اپنی فرنچائز کے نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین کے مداح بن گئے ہیں۔ سرفراز نے کہا کہ نوجوان فاسٹ بولرکی رفتار متاثر کن ہے جس میں بھرپور صلاحیت ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی وکٹ پر حریف بیٹسمین کو حیران کر سکتا ہے جس نے خطاب جیتنے والی ٹیم کیلئے پورے ٹورنمنٹ میں بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا ۔ 18 سالہ محمد حسنین نے پی ایس ایل فور میں وکٹ حاصل کرنے کی صلاحیت اور150 کلومیٹرزفی گھنٹہ کی رفتار سے سب کو متاثر کیا اور سات میچوں میں 12 وکٹیں حاصل کیں جس کے سبب انہیں آسٹریلیا کیخلاف ونڈے سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم میں بھی شامل کرلیا گیا۔