سرقہ میں ملوث راجستھانی ٹولی کے ارکان کے خلاف پی ڈی ایکٹ

   

حیدرآباد۔اے ٹی ایم میں سرقہ کی ناکام کوشش اور مختلف سرقہ کی وارداتوں میں ملوث راجستھانی ٹولی کے دو ارکان کے خلاف پولیس نے پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا۔ رچہ کنڈہ پولیس کمشنر مہیش بھگوت نے آج اس سلسلہ میں احکامات جاری کردیئے۔ پولیس نے دو سارقوں 30 ساکلہ کشور چودھری اور 24 سالہ ارجن سنگھ ساکنان ایل بی نگر متوطن راجستھان کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا۔ یہ دونوں اپنے راجستھانی شہریوں کے مقامات پر سرقہ کی وارداتیں انجام دے رہے تھے۔ اپریل اور مئی 2021 میں ان دونوں نے 5 وارداتیں انجام دی تھی اور آدی بٹلہ حدود میں اے ٹی ایم سنٹر میں سرقہ کی ناکام کوشش کی تھی۔ 17 مئی کو چیتنیہ پوری پولیس نے انہیں گرفتار کرتے ہوئے 86 گرام سونا ، ایک کیلو چاندی، ایک لاکھ 43ہزار نقد رقم جملہ 14 لاکھ مالیتی اشیاء کو ضبط کیا تھا۔