اوپن بلیو انوویشن سنٹر کا افتتاح ، جانسن کنٹرولس کمپنی سے کے ٹی آر کا اظہار تشکر
حیدرآباد ۔ 14 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر نے کہا کہ شہر حیدرآباد سرمایہ داروں کے لیے پرکشش منزل میں تبدیل ہوگیا ہے ۔ تلنگانہ میں سرمایہ داروں کا سرخ قالین پر خیر مقدم کیا جائے گا ۔ حکومت سرمایہ کاروں کی وفادار رہے گی ۔ مینو فیکچرنگ یونٹس قائم کرنے والی کمپنیوں کو یقینی طور پر مراعات دی جائیں گی جو مقامی نوجوانوں کو روزگار فراہم کرتے ہیں اور ریاست کی آمدنی میں اضافہ کرنے میں تعاون کرتی ہیں ۔ ہائی ٹیک سٹی کے ہڈا ٹیکنو انکلوئیو میں جانسن کنٹرولس انڈیا پرائیوٹ لمٹیڈ کی جانب سے قائم کردہ اوپن بلیو انوویشن سنٹر کا افتتاح کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ ہندوستان میں باصلاحیت ملازمین کی کمی نہیں ہے ۔ کاروبار کو وسعت دینے اور مینو فیکچرنگ یونٹ قائم کرنے کا اعلان کرنے والے جانسن کنٹرولس کمپنی سے اظہار تشکر کیا ۔ وزیر آئی ٹی و صنعت نے واضح کیا کہ سرمایہ کاری کی واحد پرکشش منزل حیدرآباد ہے ۔ سرمایہ کاروں کو ملک کی کسی دوسری ریاست کی طرف دیکھنے کی ضرورت بھی نہیں ہے ۔ جانسن کنٹرولس کمپنی یہاں پر ایک دہائی سے کاروبار کررہی ہے ۔ حیدرآباد جتنا تیزی سے ترقی کرے گا ریاست میں کاروبار کے اتنے ہی زیادہ مواقع فراہم ہوں گے ۔ یہاں پر کاروبار کرنا کتنا آسان ہے اس کا سب کو پتہ چل چکا ہے ۔ ٹی ہب اور ٹی سیل دنیا کا سب سے بڑا اختراعی مرکز حیدرآباد میں واقع ہے ۔ عالمی معیار کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر حیدرآباد میں تعمیر کیا جارہا ہے ۔ مینو فیکچرنگ شعبہ کے لیے حیدرآباد مرکز میں تبدیل ہورہا ہے ۔ یہاں تمام بنیادی سہولتیں دستیاب ہیں ۔۔ ن