سرمایہ کاری پر منافع دینے کی دھوکہ دہی ، کمپنی کا ایم ڈی و ملازمین گرفتار

   

حیدرآباد ۔ /23 جنوری (سیاست نیوز) ونستھلی پورم پولیس نے گرین گولڈ بائیو ٹیک کمپنی کے منیجنگ ڈائرکٹر اور دیگر ملازمین کے خلاف دھوکہ دہی کا ایک مقدمہ درج کیا ہے ۔ پولیس کے بموجب مذکورہ کمپنی کے منیجنگ ڈائرکٹر جے سریکانت اور منیجر بھاسکر یادو نے عوام کو یہ لالچ دیا کہ مونگ پھلی کا تیل تیار کرنے کے کاروبار میں سرمایہ کاری کرنے پر 20 ہزار روپئے کا معاوضہ ہر مہینہ دیا جائے گا ۔ جس پر اندرا کرن اور ان کی بیوی انیتا نے گرین گولڈ بائیو ٹیک کمپنی میں سرمایہ کاری کی لیکن ہر مہینہ منافع کی رقم حاصل نہ ہونے پر پولیس سے شکایت درج کروائی ۔ پولیس ونستھلی پورم نے مذکورہ کمپنی کے خلاف دھوکہ دہی اور تلنگانہ ڈپازیٹرس ایکٹ کے تحت ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ہے ۔