سرکاری اور خانگی جونیر کالجس میں کل سے کلاسیس کا آغاز

   

حیدرآباد۔/30 جنوری، ( سیاست نیوز) سکریٹری بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن سید عمر جلیل نے تمام سرکاری، خانگی امدادی، خانگی غیر امدادی اور ایس سی، ایس ٹی، بی سی اور اقلیت کے جونیر اور کمپوزٹ ڈگری کالجس میں یکم فروری سے تعلیم کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے تمام اداروں کے پرنسپالس کو حکومت کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق کوویڈ قواعد کے ساتھ یکم فروری سے کشادگی کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالجس میں تمام کوویڈ احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں جن میں ماسک کا استعمال، روزانہ سنیٹائزیشن اور کالج کے احاطہ اور اطراف صحت و صفائی کے انتظامات شامل ہیں۔ کالجس کے انتظامیہ اور پرنسپالس کو یکم فروری سے باقاعدہ کلاسیس کے آغاز کی تیاریوں کی ہدایت دی گئی۔ ر