سرکاری دواخانہ میں لگاتار اموات ناقابل قبول : عدالت

   

ممبئی: مہاراشٹرامیں ضلع ناندیڑ کے ایک سرکاری دواخانہ میں گذشتہ 72 گھنٹوں کے دوران 16 بچوں کے بشمول 31 اموات کا ممبئی ہائیکورٹ نے سخت نوٹ لیا ہے۔ عدالت نے ریاست کے ایک اور دواخانہ میں بھی اسی طرح مریضوں کی موت کا نوٹ لیتے ہوئے کہا کہ اس معاملہ میں کسی بھی عذر کو قبول نہیں کیا جائے گا کیونکہ قیمتی جانوں کا نقصان ہوا ہے۔ این ڈی ٹی وی نے ناندیڑ کے ہاسپٹل میں مسلسل اموات کی رپورٹ تیار کی ہے جس کے تناظر میں عدالت نے ازخود نوٹ لیا اور کہا کہ افرادی قوت یا ادویات میں کمی کے سبب موت واقع ہوتی ہے تو اسے ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ چیف جسٹس ڈی کے اپادھیائے کی بنچ نے کہا کہ جمعہ تک تمام تفصیلات پیش کئے جائیں۔ اس دوران چیف منسٹر ایکناتھ شنڈے زیرقیادت حکومت بھی حرکت میں آگئی اور انکوائری کی جارہی ہے۔