سرکاری سطح پر آصف جا ہ صابع کا یوم پیدائش منانے کی مانگ

,

   

حیدرآباد۔ ساتویں نظام آصف جاہ صابع کی 135ویں یوم پیدائش منگل کے روز ان کے پڑ پوترے نواب نجف علی خان کے ساتھ مناگئی گئی اور مانگ کی گئی کہ ہر سال یہ جشن سرکاری طور پر منایاجائے۔

نجف علی خان نے کہاکہ حکومت کو چاہئے ان کے خدمات اور منصفانہ فیصلوں کو تسلیم کرنا چاہے جس کے ذریعہ انہوں نے ریاست کو ترقی یافتہ ہندوستان میں شامل ہونے کے بعد بھی کیاہے۔

انہوں نے اشارہ دیاکہ نظام ہشتم ایک شاندار حکمران تھے جنھوں نے مذہب ذات پات کی تفریق کے بغیری عوام کو ماڈرن سہولتیں فراہم کرنے کے لئے فکر مند تھے۔

نظام دورمیں قائم کئے گئے سہولتوں کا ان کی موت کے 54سالوں بعد بھی حیدرآباد کے عام لوگ استعمال کررہے ہیں۔ان کے دور میں تعمیر کئے گئے عمارتوں او رآثار کی حفاظت کی جانی چاہئے۔

ریاست حیدرآباد کے آخری حکمران کے پڑ پوترے نے کہاکہ نصاب میں ان کے کارناموں پر مشتمل تاریخ کا ایک مضمون شامل کیاجائے۔

کویڈ19کے وباء کاحوالہ دیتے ہوئے جس نے ملک کو گہری تشویش میں مبتلا کردیا ہے‘ نجف علی خان نے کہاکہ نظام کی شعبہ صحت کے لئے تشویش ہمیشہ قابل تقلید رہی ہے۔

عثمانیہ جنرل اسپتال‘ یونانی اسپتال‘ فیور اسپتال(جو کورنٹی دواخانہ کے نام سے مشہور ہے)‘ نظام ارتھو پیڈیک اسپتال(این ائی ایم ایس) اورنیلوفراسپتال ان کے دور ہی کے کارنامے ہیں۔

نظام کے پڑ پوترے نے مزید کہاکہ صحت او رفلاح وبہبود میں ان کی سب سے بڑا تعاون نظام چیارٹبل ٹرسٹ کی 1950کے دہے میں تشکیل ہے جو پانچ کروڑ روپئے کی امداد سے قائم کیاگیاتھا جہاں سے آج بھی لوگوں کی مالی مدد اور طبی علاح کے لئے تعاون کیاجاتا ہے۔