سرکاری ملازمین اور وظیفہ یابو ں کو ماہ جون سے مکمل تنخواہیں دی جائیں: چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ

,

   

حیدرآباد(تلنگانہ): چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے عہدیدارووں کوہدایت دی کہ ریاست کے تمام سرکاری ملازمین کو ماہ جون سے مکمل تنخواہیں اور وظیفہ یابوں کو مکمل وظیفہ فراہم کریں۔چیف منسٹر نے کہا کہ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث ریاست کی آمدنی میں کافی کمی ہوگئی تھی جس کی وجہ سے تنخواہوں اور وظائف میں کٹوتی کی گئی تھی لیکن لاک ڈاؤن میں نرمی اور تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کے بعد ریاست کی مالی صورتحال بتدریج بحال ہورہی ہے جس کے پیش نظر ماہ جون کی تنخواہیں اور وظائف مکمل ادا کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ مارچ، اپریل اور مئی کے مہینے میں سوائے محکمہ پولیس، محکمہ طب اور محکمہ بلدیہ کے ملازمین کے علاوہ دیگر تمام محکمہ جات کے ملازمین کی تنخواہوں اور وظائف میں 50 فیصد کی کٹوتی کی گئی تھی۔