سرکردہ ماؤیسٹ لیڈر آر کے کی آخری رسومات کی تصاویر کی اجرائی

   

حیدرآباد ۔ 16 اکٹوبر (سیاست نیوز) ماؤنوازوں کی سنٹرل کمیٹی نے اس کے سرکردہ قائد راما کرشنا (آر کے) کی آخری رسومات کی تصاویر جاری کردیں۔ سنٹرل کمیٹی نے بتایا کہ آر کے نے ناسازی صحت کے باعث چھتیس گڑھ کے جنگلات میں آخری سانس لی تھی جن کی کل دوپہر 2 بجے تلنگانہ کے سرحدی مقام پامیڈو کومپلی میں آخری رسومات انجام دی گئی جس کی تصاویر جاری کی گئی۔ سرکردہ قائد کی آخری رسومات میں نکسلائیٹس کی بھاری تعداد نے شرکت کی اور نعش کے پاس سرخ جھنڈا لہراتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ چار دہوں تک راما کرشنا نے ماویسٹوں کی تحریک میں حصہ لیا اور ترقی کرتے ہوئے اہم عہدے تک پہنچے۔ کچھ عرصہ سے وہ گردے کے عارضہ میں مبتلا تھے۔ چھتیس گڑھ حکومت نے ان کی طبی امداد میں رکاوٹیں پیدا کی۔ ن