سرگرم سیاست سے سبکدوش ہونے سونیا گاندھی کا اشارہ

   

نئی دہلی : سابق صدر کانگریس کمیٹی و رکن پارلیمنٹ سونیا گاندھی نے آج اشارہ دیا ہے کہ ان کی سرگرم سیاست کا اختتام بھارت جوڑو یاترا کے اختتام کے ساتھ ممکن ہے۔ وہ آج چھتیس گڑھ کے رائے پور میں کانگریس پارٹی کے 85 ویں پلینری سیشن سے خطاب کررہی تھیں۔ 76 سالہ سونیا گاندھی نے اس پلینری سیشن سے اپنے خطاب میں الزام عائد کیا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس نے ملک کے ہر ایک ادارہ پر قبضہ کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی اور ملک مجموعی طور پر ایک مشکل وقت سے گزر رہے ہیں اور اس نے چند تاجروں کی حمایت کرکے معاشی تباہی مچائی ہے۔ بی جے پی اقلیتوں، خواتین، دلتوں اور آدیواسیوں کے خلاف کام کررہی ہے، دستور کی دھجیاں ارائی جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ کانگریس صرف ایک پارٹی نہیں ہے بلکہ وہ ملک کے عوام کے لیے انصاف، قومی یکجہتی،مساوات اور امن کے لیے جدوجہد کرتی رہے گی۔