نیویارک۔ ٹینس سے سبکدوشی کا اعلان کرنے والی امریکی کھلاڑی سرینا ولیمز نے اپنے آخری ٹورنمنٹ یو ایس اوپن میں پہلے راؤنڈ کا میچ جیت لیا ہے۔سرینا نے 80 ویں نمبرکی مونٹی نیگرو کی ڈانکا کووینک کو 6 ۔ 3، 6۔ 3 سے شکست دی۔جیت کے بعد، چھ بار کی یو ایس اوپن اور 23 بار کی گرانڈ سلام چمپئن سرینا نے کہا جب میں کورٹ پر آئی تو شائقین کی جانب سے استقبال سے بہت متاثر ہوئی۔ بہت اچھا لگتا ہے۔ میں اسے کبھی نہیں بھولوں گی۔ سرینا نے یہاں اپنا پہلاخطاب 1999 میں 17 سال کی عمر میں جیتا تھا۔سرینا کے علاوہ دفاعی چمپئن بیانکا اینڈریسکو، اینڈی مرے، ڈینیل میدویدیف، کوکو گاو بھی دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے لیکن سب کی نظریں سرینا کے میچ پر تھیں۔ مرد زمرے میں دفاعی چمپئن ڈینیل میدویدیف نے اسٹیپن کوزلوف کو 6 ۔ 2، 6۔ 4، 6۔ 0 سے شکست دیا۔جبکہ عالمی نمبر سات سیمونا ہالیپ کو یوکرین کی ڈاریہ سنیگور نے 6 ۔ 2، 0 6، 6۔ 4 سے شکست دی ۔ سنیگور فتح کے بعد اپنے آنسوؤں پر قابو نہ رکھ سکی کیونکہ جیت اس کے خاندان اور روس کے حملے کی زد میں آنے والے ملک کے لیے بہت معنی رکھتی ہے۔میدویدیف کا مقابلہ اب فرانس کے آرتھر ریندرنیش سے ہوگا۔اینڈی مرے نے ارجنٹینا کے فرانسسکو کارنڈولو کو 7۔ 5، 6۔ 3، 6۔ 3 سے شکست دی ۔فورتھ سیڈ اسٹیفانوس سیٹسیپاس کو کوالیفائر ڈینیئل الہٰی گالان 6 ۔ 0، 6۔ 1، 3. 6، 7۔ 5 سے شکست دی ساتھ ہی 2020 کے چمپیئن ڈومینک تھیم کو پابلو کیریو بسٹا سے چار سیٹوں میں شکست ہوئی۔ 2016 کے فاتح اسٹین واورینکا کو دوسرے سیٹ ٹائی بریکر میں ہارنے کے بعد چوٹ کی وجہ سے کورنٹن موٹیٹ کے خلاف میچ چھوڑنا پڑا۔بیانکا اینڈریسکو نے فرانس کی ہارمونی ٹین کو تین سیٹس میں شکست دی۔عالمی نمبر 29 ٹومی پال نے برنابی زاپاٹا میرالس 4 ۔ 6، 6۔ 3، 2۔ 6، 6۔ 0، 7۔ 5 سے شکست دی دوسری جانب امریکہ کے سیباسٹین کورڈا نے فاکونڈو باگنیس کو چار سیٹس میں شکست دی۔ امریکہ کے جے جے وولف نے 16 ویں سیڈ رابرٹو بٹسٹا اگوت کو راست سٹوں میں شکست دی۔ چین کے وو یبنگ پیشہ ورانہ دور میں پہلے چینی کھلاڑی بن گئے جنہوں نے یو ایس اوپن کا میچ جیتا، 31ویں رینک کے نکولوز باسیلاشویلی کو 6 ۔ 3، 6۔ 4، 6۔ 0 سے شکست دی۔