سرینا ولمیز کا ٹینس سے سبکدوشی کا اعلان

   

نیو یارک ۔امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے سبکدوشی کا اعلان کردیا ہے۔ ووگ میگزین کے لیے ایک کالم تحریرکرتے ہوئے ٹینس اسٹار نے اعلان کیا کہ وہ اس سال کے یو ایس اوپن کے بعد سبکدوش ہوجائیں گی۔انہوں نے کالم میں لکھا کہ میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ ٹینس چھوڑکر میں اپنے لیے زیادہ ضروری چیزوں کی جانب بڑھنا چاہتی ہوں۔40 سالہ سرینا ولیمز نے اپنے کیرئیر کے دوران 23 گرانڈ سلام خطابات جیتے اور مارگریٹ کورٹ کے آل ٹائم 24 گرانڈ سلامٹرافی کے ریکارڈ سے ایک قدم دور ہیں لیکن انہوں نے 2017 کے آسٹریلین اوپن کے بعد کوئی گرانڈ سلام ٹورنمنٹ نہیں جیتا تاہم وہ ریکارڈ برابر کرنے کی خواہاں ہیں۔