سرینا ولیمزٹینس چھوڑنے کے اپنے ارادے کا اعلان کیا،

   

p سابق عالمی نمبر ایک اوساکا کو بھی شکست
p کیرولینا کے خلاف وینس بھی ناکام

میسن۔ سرینا ولیمزکو ویسٹرن اور سدرن اوپن کے پہلے راؤنڈ میں یو ایس اوپن چمپیئن ایما راڈوکانو کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ انہوں نے ٹینس چھوڑنے کے اپنے ارادے کا اعلان کیا، جو پہلے راؤنڈ میں ان کی مسلسل دوسری شکست ہے۔امریکی اسٹار 40 سالہ سرینا کو راڈوکانو نے 4، 6۔ 6-0 سے شکست دی ۔23 بارکی گرانڈ سلام فاتح نے گزشتہ ہفتے ووگ میگزین اور اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا تھا کہ ان کے کیریئر کا اختتام قریب ہے۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کیا 29 اگست سے شروع ہونے والا یو ایس اوپن ان کا آخری ٹورنمنٹ ہوگا یا نہیں ۔ پچھلے ہفتے وہ ٹورنٹو میں بیلنڈا بینسک سے راست سیٹوں میں ہارگئیں۔ اس سے قبل چار مرتبہ کی گرانڈ سلیم چمپئن نومی اوساکا کو شوائی ڑانگ نے 6۔4، 7۔ 5 سے شکست دی۔کیرولینا پلسکووا نے وینس ولیمز کو 7۔ 5، 6۔ 1 سے شکست دی جبکہ بینچ کو سورانا کرسٹی نے 6 ۔ 2، 6۔ 7، 6۔ 4 سے شکست دی۔ مردوں کے ڈرا میں ٹاپ رینک کے ڈینیئل میدویدیف نے بوٹیچ وان ڈی گینڈسلپ کو 6 ۔ 4، 7۔ 5 سے شکست دی اور تیسرے راؤنڈ میں داخل ہوگئے۔ ساتھ ہی نک کرگیوس نے الیجینڈرو ڈیویڈوچ فکینا کو 7 ۔ 5، 6۔ 4 سے شکست دی۔