سریندر فلمز نے ہندوستان کا پہلا بنگالی او ٹی ٹی پلیٹ فارم اڈاٹائمز حاصل کرلیا

   

کولکتہ : کولکتہ کے ہیڈ کوارٹر والی فلم پروڈکشن کمپنی سریندر فلمز نے ملک کا پہلا بنگالی آن ڈیمانڈ او ٹی ٹی پلیٹ فارم اڈا ٹائمز حاصل کرلیا ہے۔ سریندرفلمز کولکتہ کے معروف اور قابل احترام پروڈکشن ہاؤسز میں سے ایک ہے جس کے ساتھ شائقین معیار، نیاپن اور تفریح سے منسلک ہیں۔ سریندر فلمز نے 100 سے زیادہ بنگالی فلمیں پروڈیوس کی ہیں اور اب مواد کی تیاری کے میدان میں سب سے نمایاں نام بن چکے ہیں۔ تمام سرکردہ ٹی وی چینلز پر 6000 گھنٹے سے زیادہ کا ٹیلی ویڑن مواد تیارکرنا اس کا کارنامہ ہے۔ اڈا ٹائمز جسے 2016 میں شروع کیا گیا بنگالی ناظرین کیلئے اصلی ویب سیریز، مختصر فلمیںموجود ہیں۔