سری نگر : وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی270 کلو میٹر طویل سری نگر ۔ جموں قومی شاہراہ کو رام بن کے مہاڑ اور پانتھیال علاقوں میں چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے جمعرات کو ایک بار پھر ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دیا گیا۔ادھر وادی کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- لیہہ شاہراہ کو بھی جمعرات کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کردیا گیا۔ تاہم جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل جاری ہے ۔