سرینگر کے بازار میں بم دھماکہ، ایک ہلاک، 20 زخمی

   

سرینگر: سرینگر کے ہری سنگھ ہائی سٹریٹ علاقے میں اتوار کو دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر گرینیڈ پھینکا جس میں ایک شخص ہلاک اور 20 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ سرینگر پولیس نے یہ اطلاع دی ہے۔ ایک پولیس اہلکارنے بتایاہے کہ اتوار کی شام میں دہشت گردوں نے ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ پر تعینات پولیس اور سیکورٹی فورسز پر گرینیڈ سے حملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں 20 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ اہلکار نے بتایاہے کہ زخمیوں کو شری مہاراجہ ہری سنگھ ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے۔علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور مجرموں کو پکڑنے کی کوششیں جاری ہیں۔ سری نگر میںیہ حملہ دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کے جاری کریک ڈاؤن کے درمیان ہواہے۔