سری دیوی کی دوسری بیٹی خوشی کا اب فلموں میں داخلہ

   

سری دیوی اور بونی کپور کی چھوٹی بیٹی خوشی کی مانو تو وہ چنکی پانڈے کے بھتیجے آہان پانڈے کے ساتھ بالی ووڈ میں داخلہ لیں گی۔ خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے یہ انتخاب بالی ووڈ کے تین اسٹار کڈز میں سے کیاہے۔ دراصل خوشی نیہا دھوپیا کے چیاٹ شو میں پہنچیں تھیں اس دوران ان سے پوچھا گیا کہ وہ شاہ رخ خان کے بیٹے آرین، جاوید جعفری کے بیٹے میزان اور چنکی پانڈے کے بھتیجے آہان میں سے کس کے ساتھ بالی ووڈ ڈبیو کرنا پسند کریں گی۔ جواب میں خوشی نے کہا تینوں میں سے میں نے صرف آہان کو ایکٹنگ کرتے دیکھا ہے اس لئے مجھے لگتا ہے کہ وہ سب سے محفوظ رہیں گے۔ حال ہی میں خبریں تھیں کہ خوشی نے ڈبیو کی تیاری شروع کردی ہے لیکن وہ اس بات سے انکار کرتی ہیں کہ بقول خوشی لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ کب بالی ووڈ ڈبیو کررہی ہوں۔
کارتک آرین اور اننیا پانڈے ’’پتی پتنی اور وہ‘‘ ری میک میں
1970 کے دہے میں ریلیز ہوئی سنجیو کمار، رنجیتا کور اور ودیاہنسا کی اسٹار کاسٹ پر بنی فلم ’’پتی پتنی اور وہ‘‘ کا اب ری میک بننے جارہا ہے۔ اس فلم کو اس وقت اچھی خاصی کامیابی حاصل ہوئی تھی۔ اب اس فلم کو ری میک کہا جارہا ہے جس میں کارتک آرین اور اننیا پانڈے مرکزی کرداروں میں ہیں جبکہ بھومی پیڈنیکر کا بھی اہم کردار ہے۔ دنیش وژن کی اس فلم کی شوٹنگ کا لکھنو سے آغاز ہوچکا ہے۔ فلم کی شوٹنگ تیزی سے جاری ہے۔