سری دیوی کی زندگی پر کتاب کی اشاعت

   

ہندی فلموں کی سوپر اسٹار اداکارہ سری دیوی کی زندگی پر پن گوئین ہاوز انڈیا ایک کتاب شائع کرنے جارہے ہیں۔ سری دیوی، گرل ویمن سوپر اسٹار ٹائیٹل سے آنے والی اس کتاب کو رائٹر سیتارتھ نائیک نے لکھا ہے جبکہ سری کے شوہر بونی کپور نے رضامندی دی ہے۔ ذرائع کے مطابق کتاب میں سری دیوی کی زندگی اور ان سے متعلق یادوں کو لکھا گیا ہے جنہوں نے یہ روایت بدل دی تھی کہ مرد ہیروز کے درمیان ایک ہیروئین کیسے سوپر اسٹار بن سکتی ہے۔ کتاب اس سال اکتوبر میں پین گوئین انڈیا ہاوز کے پریس کے ذریعہ شائع کی جائے گی۔