سری سیلم اور ناگرجناساگر پراجکٹس سے پانی چھوڑاگیا

   

حیدرآباد، 14ستمبر (یواین آئی) سری سیلم اور ناگرجناساگر پراجکٹس کی سطح آب میں مسلسل اضافہ درج کیا جارہا ہے ۔ بالائی علاقوں سے سری سیلم میں پانی کا شدید بہاو جاری ہے ۔ اس کے پیش نظر حکام نے اس کے 9 دروازوں کو 10 فٹ تک اٹھا کر نشیبی علاقوں میں پانی کو چھوڑا۔ اس پراجکٹ میں 3,23,613 کیوسک پانی کا بہاو درج کیاگیا جس کے بعد اس سے 3,13,463 کیوسک پانی چھوڑاگیا۔ سری سیلم میں پانی کی مکمل سطح 885 فٹ ہے ۔ فی الحال اس کی سطح 884.60 فٹ درج کی گئی ہے ۔ ٹی ایم سی میں اس کی سطح 215کے برخلاف 213درج کی گئی ہے ۔ ناگرجناساگر ریزروائر میں بھی پانی کے بہاو کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس کے پیش نظر حکام نے اس کے 16 دروازے کھول کر پانی کو چھوڑا۔اس پراجکٹ میں 2.40 لاکھ کیوسک پانی کا بہاو درج کیاگیا جس کے بعد اس سے پانی کو چھوڑا گیا۔ریاست کے بیشتر اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجہ میں بیشتر ذخائر آب میں پانی کا بہاؤ درج کیا جارہا ہے۔