سری لنکا انتخابات :صدر دسانائیکے اتحاد کی بڑی کامیابی

   

کولمبو: قبل از وقت عام انتخابات میں سری لنکا کی عوام نے انورا کمارا دسانائیکے کو اہم جیت دلائی ہے اور اس طرح بائیں بازو کے نئے صدر کو غربت کے خاتمے کیلئے قانون سازی کا اب زیادہ اختیار مل گیا ہے۔سری لنکا میں جمعے کے روز انتخابی کمیشن نے عام انتخابات کے جو نتائج ظاہر کیے، اس کے مطابق مارکسی نظریات کی طرف مائل صدر انورا کمارا دسانائیکے کی پارٹی نے ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔دسانائیکے کی قیادت والا اتحاد، نیشنل پیپلز پاور پارلیمانی انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے کی جانب گامزن ہے۔ستمبر میں صدارتی انتخاب میں کامیابی کے بعد سے صدر اپنی پالیسیوں کے نفاذ کیلئے مینڈیٹ کی تلاش میں تھے، جس کا مقصد ایک ایسے ملک میں غریبوں کی پریشانیوں کو دور کرنا ہے، جو حالیہ برسوں میں غربت کا شکار رہا ہے۔