کولمبو : ہندوستان کے اڈانی گروپ اور اس کے سری لنکائی شراکت دار جے ایچ کے نے کولمبو پورٹ پر ویسٹ انٹرنیشنل ٹرمینل کی تعمیر سے متعلق ایک پروجیکٹ شروع کیا ہے ۔ یہ معلومات جمعرات کو دی آئی لینڈ اخبار نے دی ہے ۔دی آئی لینڈ اخبار کے مطابق، سری لنکا کے بندرگاہوں اور جہاز رانی کے وزیر نمل سریپالا ڈی سلوا اور ہندوستانی ہائی کمشنر گوپال باگلے کی شرکت سے بدھ کو یہ تعمیراتی کام شروع ہوا۔اس پروجیکٹ میں اڈانی گروپ کی حصہ داری 51 فیصد اور جے کے ایچ کی 34، جب کہ سری لنکا پورٹس اتھارٹی کی 15 فیصد یعنی 78.90 کروڑ ڈالر ہے ۔