سری لنکا کو مل بھر میں برقی کی بند ش کا سامنا‘ انٹرنٹ پر پڑا خلل

,

   

نیوز ایجنسی رائٹرس کے مطابق مذکورہ سائیکلون الکٹرک سٹی بورڈ(سی ای بی)جو ملک میں برقی کی سربراہی عمل میں لاتا ہے‘ الکٹرسٹی کو بحال کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔


سری لنکا کو نظام کی خرابی کی وجہہ سے ملک بھر میں بجلی کی بندش کا سامنا ہے۔ جزیرے کے ملک میں کئی مقامات سے انٹرنٹ میں رکاوٹوں کی بھی اطلاع ملی ہے۔

نیوز ایجنسی رائٹرس کے مطابق مذکورہ سائیکلون الکٹرک سٹی بورڈ(سی ای بی)جو ملک میں برقی کی سربراہی عمل میں لاتا ہے‘ الکٹرسٹی کو بحال کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔

سال2022میں بھی سری لنکائی عوام کو برقی بندش کا سامنا کرناپڑا تھا کیونکہ ملک کو شدید معاشی بحران کا شکار تھا اور مارکٹ میں ہلچل مچ گئی تھی۔

اس کے بعد پاور ریگولیٹر نے دس لاکھ سے زائد سرکاری ملازمین کو پٹرول بچانے کے لئے گھر سے کام کرنے کا حکم دیاکیونکہ سری لنکا کرنسی کی قلت کی وجہہ سے ایندھن کی فراہمی کے لئے ادائیگی کرنے سے قاصر تھا۔

سری لنکا کے پبلک یوٹیلیٹس کمیشن کے چیرمن جانکا رتنا یاکے نے اس وقت کہاتھا کہ ”ہم نے حکومت سے درخواست کی کہ پبلک سیکٹر‘ جوکہ تقریبا1.3ملین ملازمین ہیں‘ کو اگلے دو دنوں تک گھر سے کام کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ ہم ایندھن اور بجلی کی قلت کو بہتر طریقے سے سنبھال سکیں“۔

ملک میں بجلی کی بندش کو بھی 13 گھنٹے تک بڑھا دیاگیا کیونکہ اسے دہائیوں میں بدترین معاشی بحران کا سامنا کرنا پڑا‘ زرمبادلہ کے ذخائر میں 70فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ سری لنکا اس سے قبل خوراک او رپٹرول جیسی اشیائے ضروریہ کی درآمد کے لئے جدوجہد کررہاتھا۔