سری لنکا کی طرح بحران کے دہانے پر پاکستان۔ عمران خان

,

   

اسلام آباد۔ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے متنبہ کیا ہے کہ ان کا ملک سری لنکا جیسے حالات سے دور نہیں ہے اور لوگ بہت جلد مافیا‘ لوٹ مار اور بدعنوانی کے خلاف سڑکوں پر اتر ائیں گے۔

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی ائی چیرمن نے ٹوئٹ کیاکہ”میں اپنی قوم کے ساتھ بات چیت او رمیرے”حقیقی آزادی“ کے اعلان پر عوام کے درعمل کے بعد یہ کہہ سکتاہوں کہ پاکستانی عوام کے پاس بہت کچھ ہے اور وہ ان مافیاکو اپنی لوٹ مار جاری رکھنے نہیں دیں گے۔

عمران نے کہاکہ ”ہم سری لنکا کے جیسے حالات سے دور نہیں ہیں جب عوام سڑکوں پر اتر ائے گی۔

میرا سوال یہ ہے کہ ’ملکی ادارکب تک ایسا ہونے دیں گے جبکہ محض تین ماہ سے زائد میں زرداری شریف مافیا نے ملک کے سیاسی اورمعاشی طور پر گھٹنے ٹیکا دئے ہیں۔ صرف اسلئے کہ ان کی غیرقانونی دولت کو بچایاجاسکے جوپاکستان میں 30سال کی لوٹ مار سے اکٹھا کی گئی ہے“۔

وفاقی کابینہ کی جانب سے ملک کو درپیش معاشی بحران سے باہر لانے کے لئے قومی اثاثوں کو فروخت کرنے کی تعمیل پر مشتمل ایک آرڈیننس کو منظوری دئے جانے کے ایک روز بعد خان نے اس قانون کی مخالفت کی اور ڈاؤن کی خبر کے مطابق کہاکہ مذکورہ ”چوروں“ کو اثاثوں کی فروخت کی اجازت نہیں دینا چاہئے۔

اپنے ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم نے کہاکہ ”کس امریکی سازش کے تحت اقتدار میں آنے والی بیرونی حکومت جسکی قیادت“ کرائم منسٹر“ کررہے ہیں جس کے فیملی پر زرداری کے ساتھ بدعنوانی کے حوالے سے کتابیں لکھی گئی ہیں‘ قانونی جانچ پڑتال اور اور تمام طریقہ کار کو نظر میں رکھتے ہوئے قومی اثاثوں کی فروخت کا کیسے بھروسہ کیاجاسکتا ہے۔