سعودیہ مصنوعی ذہانت کی علاقائی قوت بننے کوشاں

   

زیورچ: سعودی عرب رواں سال ’’ڈیووس کے عالمی اقتصادی فورم‘‘ میں شرکت کے ذریعہ اپنے تزویراتی منصوبوں کو پرکشش بنانے کیلئے کوشاں ہے۔ڈیووس شہر کی مرکزی شاہراہ پر سعودی وفد کی موجودگی قابل توجہ بنی جہاں مختلف منصوبوں کی تشہیر کیلئے بڑے پروجیکٹ شیئرنگ بورڈ لگائے گئے۔ ان میں سعودی عرب کے شمال مغربی حصے میں ایک نیا شہری ترقیاتی منصوبہ نیوم اور العْلا کے تاریخی شہر کو عالمی سطح پر سیاحتی مقام بنانے کے مقصد سے شروع کیا گیا “العْلا انیشی ایٹو” شامل ہے۔ ان کے علاوہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی فاؤنڈیشن کا پلیٹ فارم “مسک” اور اس کا پروگرام “مجلس الشباب” (یوتھ کونسل) بھی نمایاں طور پر پیش کیا گیا۔