سعودیہ میں سیاسی ناقدین کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

   

ریاض ۔ ترقی یاقتہ ممالک کے گروپ ’جی ٹوئنٹی‘ کی صدارت کی مدت گزر جانے کے بعد سعودی عرب نے سیاسی مخالفین کے خلاف سخت کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے آج منگل کو اپنی ایک تازہ رپورٹ میں یہ الزام عائد کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال جنوری تا جولائی 40 افراد کی سزائے موت پر عملدرآمد کیا گیا جبکہ گزشتہ برس اس سے کم 27 افراد کو سزائے موت دی گئی تھی۔ کئی رضاکاروں کو انسانی حقوق کے لیے آواز بلند کرنے اور انٹرنیٹ پر تنقیدی پوسٹس کرنے پر سزائیں بھی دی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق جیلوں میں قید 39 افراد سے رابطہ بھی ممکن نہیں ہے۔