سعودیہ میں کورونا ویکسین کیلئے دیڑھ لاکھ افراد کا اندراج

   

ریاض: سعودی عرب کی وزارت صحت کے مطابق مملکت میںی کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ ویکسین لگوانے کے پہلے روز ڈیڑھ لاکھ افراد نے اپنا اندراج کرایا ہے۔ سعودی وزارت صحت کے اسسٹنٹ سیکرٹری ڈاکٹر عبد اللہ عسیری نے العربیہ کو بتایا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے کے پہلے دن ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ افراد نیاپنے نام لکھوائے۔انہوں نے کہا کہ رائے عامہ کے جائزوں نے انکشاف کیا ہے کہ لگ بھگ 60 سے 70 فیصد سعودی اور غیرمقامی افراد ویکسین لینے کے خواہاںی ہیں۔جمعرات کو سعودی عرب نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین مہم کے پہلے مرحلے کا آغاز کیا جس میں 65 سال سے زیادہ عمر کے افراد اور انتہائی خطرے کام کرنے والے کارکنوں کو ویکسین کا ہدف بنایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ویکسین آغاز وبا کے بحران کے خاتمے کی طرف ایک پیش رفت ہے۔جْمعرات کے روز سعودی عرب کے وزیر صحت توفیق الربیعہ کو کورونا وائرس کی پہلی ویکسین لگائی گئی۔’ انہوں نے بحران کے خاتمے کا نقطہ آغاز کا اعلان کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا گیا خادم الحرمین الشریفین اور ولی عہد محمد بن سلمان کی ہدایت کے تحت مملکت میں ویکسین دینیکا عمل وسیع پیمانے پر شروع ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ولی عہد ویکسی نیشن کے عمل کی براہ راست نگرانی کریںی گے۔ سعودی وزات صحت کا یہ اقدام شہریوں اور مملکت میں مقیم افراد کی صحت کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔سعودی عرب کے ریاستی باشندوں اور غیرملکی افراد کو مفت کورونا ویکسین فراہم کی جا رہی ہے جبکہ وزیر صحت نے تصدیق کی کہ ہمارے پاس مملکت کے تمام شہروںی میں ویکسین مراکز کیے جائیں گے۔