سعودیہ نے افغان ائیرلائنز کو ہنگامی پروازوں کی اجازت دیدی

   

ریاض:سعودی حکومت کی جانب سے افغان ائیر لائنر کو 9 ہنگامی پروازیں چلانیکی منظوری دی گئی ہے۔افغان ائیر لائنز کو ملنے والی اجازت کے پیش نظر ، ہنگامی پروازیں سعودی عرب سے کابل کیلئے چلائی جائیں گی۔ سعودی عرب میں افغانستان کے سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودی ایوی ایشن حکام نے افغان شہریوں کو مملکت سے واپس لے جانے کیلئے ہنگامی پروازیں چلانے کی اجازت دی ہے جو کورونا پابندیوں کی وجہ سے سعودی عرب میں پھنسے ہوئے تھے۔