سعودیہ کیساتھ اختلافات میں کمی :قطری وزیر خارجہ

   

دوحہ۔ 7 ڈسمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) خلیجی ریاست قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے سعودی عرب کے دورے کے بعد کہا ہے کہ قطر اور سعودی عرب کے درمیان پائے جانے والے اختلافات میں کمی ہوئی ہے۔ الثانی نے الجزیرہ ٹیلی ویژن کو بتایا کہ دونوں ممالک اب مکمل تعطل کی فضا سے باہر آ گئے ہیں اور انہوں نے واضح کیا کہ بحیرہ روم ڈائیلاگ فورم کے روم میں منعقدہ اجلاس میں بھی پیش رفت ہوئی ہے۔ سعودی بادشاہ نے قطری امیر کو منگل کو ریاض میں ہونے والی علاقائی کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی ہے۔