سعودیہ ۔ ایران وزرائے خارجہ کا غزہ پر تبادلہ خیال

   

ریاض: جمعرات کو سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ان کے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان نے فون پر غزہ میں تازہ پیش رفت اور اطراف میں فون پر تبادلہ خیال کیا۔سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی جانب سے شائع ہونے والی خبرکے مطابق بات چیت کے دوران دونوں وزراء نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور انہیں مختلف شعبوں میں ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لینے کے علاوہ خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ خاص طور پر غزہ کی پٹی اور اس کے گردونواح میں ہونے والی پیش رفت پر بات چیت کی۔یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ میں اسرائیلی فوجی آپریشن جاری ہے جس میں روزانہ مزید ہلاکتیں اور زخمی ہو رہے ہیں۔ خطے کے دیگر محاذوں پر بھی کشیدگی دیکھی جا رہی ہے۔ لبنان۔اسرائیل سرحد آئے روز گرم ہو رہی ہے جہاں حزب اللہ اور اسرائیل روزانہ بمباری کا تبادلہ کرتے ہیں۔ بحیرہ احمرحوثی تجارتی جہازوں پر حملے کرتے ہیں۔ دونوں رہ نماؤں نے غزہ کی پٹی میں جاری جنگ کے فوری خاتمے اور جنگ سے متاثرہ لوگوں تک امداد کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا۔