سعودیہ :3 کروڑ سے زائد افراد نے ویکسین لگوا لی

   

ریاض : سعودی عرب میں کورونا ویکسین لگوانے والوں کی تعداد 3 کروڑ سے تجاوز کر گئی۔ وزارت صحت کا کہنا ہیکہ مملکت کے31 ملین شہریوں اور غیرملکیوں نے کورونا ویکسین لگوالی ہے۔ چند روز قبل اکتوبر تک اجتماعی قوت مدافعت یعنی 70 فیصد ویکسینیٹڈ آبادی کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔وزارت صحت نے بتایا تھا کہ مملکت میں اب تک ایک تہائی قریباً 25 فیصد آبادی کو ویکسین کی دو خوراکیں لگا دی گئی ہیں جن کی تعداد 80 لاکھ بنتی ہے۔مملکت کی قریبا 56 فیصد آبادی کو ویکسین کی پہلی خوراک مہیا کی گئی ہے۔ یہ تعداد ایک کروڑ 90 لاکھ بنتی ہے۔ تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے طلبا، اساتذہ اور عملے کی ویکسینیشن لازمی قرار دیے جانے کے بعد ویکسین لگوانے کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔وزارت تعلیم کے مطابق اب تک اسکولوں میں زیرتعلیم 61 فیصد اور یونیورسٹی کے 85 فیصد طلبا ء نے ویکسین لگوا لی ہے۔ 12 سے 18 سال تک کے طلبہ ٹیکہ اندازی مراکز پر پہنچ کر پہلی خوراک حاصل کر سکتے ہیں ان کی تاریخیں پہلے سے بکْ کی جاچکی ہیں۔اس کے حوالے توکلنا یا صحتی ایپ کے ذریعے بھی ٹیکہ اندازی کی تفصیلات اور تاریخ کی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔