سعودی۔چین سفارتی تعلقات کے 30 سال مکمل

   

ریاض۔سعودی عرب اور چین نے سفارتی تعلقات کے قیام کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر مشترکہ وڈیو سیمینار منعقد کیا۔سیمینار کا عنوان ماضی کاجائزہ اور مستقبل کے لیے امنگیں رکھا گیا۔ سیمینار میں بیجنگ میں سعودی اور ریاض میں چینی سفارتکاروں نے شرکت کی۔سعودی خبررساں ادارے کیمطابق سیمینار کے انچارج چین عرب اسٹڈیز سنٹر کے پروفیسر وانگ کوانگ ڈا نے کہا کہ سفارتی تعلقات کے قیام کی سالگرہ دونوں ملکوں کے لیے عزیز ہے۔ہمیں اس موقع پر اہم تاریخی تعلقات اور روشن یادوں کا احیا کرکے مستقبل کے حوالے سے نئے عزائم کا اظہار کرنا ہوگا۔سیمینار میں چین میں متعین سعودی سفیر ترکی الماضی اور مملکت میں چین کے سابق سفیر بی چنگ بن شریک ہوئے۔سعودی سفیر نے کہا کہ سابق وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل نے 1990 میں سعودی عرب اور چین کے درمیان مکمل سفارتی تعلقات، سفرا کے تبادلے اور سیاسی و معاشی اجلاسوں کی دستاویز پر دستخط کیے تھے۔سعودی سفیر نے کہا کہ30 برس کے دوران ریکارڈ کامیابیاں حاصل کی۔