سعودی ،آئندہ سال کے اوائل میں سیاحتی ویزوں کا اجراء

   

ریاض ۔ سعودی عرب کے وزیر سیاحت احمد الخطیب نے کہا ہے کہ مملکت میں سیاحتی سرگرمیوں کی جلد بحال کیا جائے گا۔ خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سال 2021ء کے اوائل میں سیاحتی ویزوں کا اجرا شروع ہوجائے گا۔انہوں نے مزید کہا ہیکہ کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر حکومت نے عارضی طورپر سیاحتی ویزوں کے اجرا پرپابندی عایدکی گئی تھی تاہم یہ عارضی پابندی جلد ہی اٹھا لی جائے گی۔ سیاحت ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی اصلاحات میں بنیادی اہمیت کا حامل شعبہ ہے اور وہ تیل کے متبادل کے ذرائع کے طور پر سیاحت کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ستمبر 2019ء کو 49 ممالک کیلیے سیاحتی ویزوںکا آغاز کیا تھا۔ مملکت میں سیاحتی سرگرمیوں کے نتیجے میں 2030ء تک جی ڈی پی کا 10 فی صد سیاحت سے حاصل ہونے کا ہدف مقرر کیا گیاہے۔