سعودی خاتون سالانہ 10 ٹن سے زیادہ شہد تیار کرنے لگیں

   

ریاض ۔ سعودی خاتون ھنا الالمعی سالانہ 10 ٹن سے زیادہ شہد تیار کرنے لگیں۔ یہ ان گنی چنی سعودی خواتین میں سے ہیں جو شہد فارم سے دلچسپی لے رہی ہیں۔ المعی 18 برس کی عمر سے شہد کی صنعت سے جڑی ہوئی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الالمعی نے کہا کہ انہوں نے مشہور علاقے رجال المع میں دو مقامات پر شہد فارم قائم کئے تھے۔شہد فارمنگ کے آغاز کا مقصد تجربہ حاصل کرنا تھا جبکہ شہد سازی سے انہیں دلچسپی تھی۔ ابتدا میں سوشل میڈیا کے ذریعے شہد فروخت کر دیتی تھی۔چند کلو گرام ہی تیار ہو پاتا تھا۔رفتہ رفتہ شہد فارم کا دائرہ بڑھتا چلا گیا اور کاروبار میں بھی برکت ہونے لگی۔