سعودی سفیر کی عمران خان سے ملاقات ، ہند ۔ پاک کشیدگی پر بات چیت

,

   

ولیعہد محمد بن سلمان کا خصوصی پیام حوالہ، سعودی وزیرخارجہ کی قریشی سے علاقائی مسائل پر بات چیت
ریاض،7مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے اعلیٰ سفیر نے آج وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کی اور ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے عالمی کوششوں کے درمیان ولیعہد شہزادہ محمدبن سلمان کے خصوصی پیام سے واقف کروایا۔ سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر نے وزیراعظم پاکستان عمران سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور دونوں نے ہندوستان اور پاکستان کی کشیدگی، علاقائی معاملوں اور باہمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وزیرخارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت اور دیگر اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ دو طرفہ اور علاقائی معاملوں پر جمعرات کو بات چیت کریں گے ۔جیو ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسٹر الجبیرآج پاکستان کے سرکاری دورے پر آئیں گے ۔وہ گزشتہ ہفتے اسلام آباد جانے والے تھے لیکن نامعلوم وجوہات سے یہ دورہ منسوخ ہوگیا۔اس سے پہلے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے گزشتہ مہینے پاکستان کا دورہ کیاتھا اور سات دوطرفہ معاہدوں پر دستخط کئے تھے ۔