سعودی طلبہ پہلی بار آن لائن امتحان دیں گے

   

ریاض : سعودی عرب میں فرسٹ ٹرم مکمل ہونے پر طلبہ پہلی بار آن لائن امتحان دیں گے۔سعودی وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ وزارت تعلیم نے آن لائن امتحانات سے متعلق تمام تیاریاں مکمل کر لیں ہیں۔وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ مختلف کلاسوں کے حساب سے طلباء کے لیے طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر دْنیا بھر کی طرح سعودی عرب میں بھی لاک ڈاؤن جاری ہے جس کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیوں کا سلسلہ آن لائن جاری ہے۔