سعودی عرب،ریاض سمیت مختلف شہروں میں طوفانی بارش

,

   

ریاض ۔ 14 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ریاض سمیت سعودی عرب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارش اورڑالہ باری سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔گرج چمک کیساتھ بارش اور ڑالہ باری کے بعد کئی شاہراہیں ٹریفک کیلئے بند کردی گئیںجبکہ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں میں بڑی تعداد میں پانی جمع ہوگیا۔محکمہ شہری دفاع اور ٹریفک پولیس کاعملہ حرکت میں آگیا ۔